2 مارچ 2013 - 20:30

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر اور اورکزئی قبائلی علاقوں میں آپریشن کرکے پندرہ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ان کی تین پناہ گاہوں کو تباہ کردیا ہے۔

ابنا: ڈان نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے میں سپاہِ لشکر کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں سات مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب بمبار طیاروں کے زریعے اورکزئی میں وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کے تین مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ محمد رفیق کے مطابق ارغانجو اور سما بازار کے علاقوں میں فضائی حملے میں آٹھ مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے جن میں ایک کمانڈر بھی بتایا جاتا ہے۔  ایک اور لیکن غیرمتعلقہ واقعے میں مہمند ایجنسی کے حلیم زئی علاقے میں واقع میاں منڈی بازار میں دو سی ڈی دکانوں کو دھماکے میں تباہ کردیا گیا۔